وزیراعظم ٹیم کے کپتان، مذاکرات کو لیڈ کریں، چیئرمین سینیٹ

وزیراعظم ٹیم کے کپتان، مذاکرات کو لیڈ کریں، چیئرمین سینیٹ

چیئر مین سینٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ٹیم کے کپتان ہیں، فرنٹ فٹ پر آئیں اور قومی معاملات پر مذاکرات کو لیڈ کریں۔ پی ٹی آئی کو بھی مذاکرات کی طرف آنا چاہیئے.یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر بات چیت ہو رہی ہے تو اچھی بات ہے، سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے سے دھشت گردی بڑھ رہی ہے۔ قومی سلامتی کے معاملات پر وزیراعظم کے ہر فیصلے کا ساتھ دینگے. ملک مشکلات میں گھرا ہو تو سب کو متحد ہونا چاہئے۔یو سف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن اور جلاوطنی میں بھی ہمیشہ مذاکرات کئے، نوازشریف سے مذاکرات اور میثاق جمہوریت پر دستخط کئے، ملک کے لیے سب سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو جانا چاہیئے.

مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں، ان سے دیرینہ وابستگی ہے، چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔ کہا بطوراپوزیشن جماعت ہماری اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ہماری ملاقاتیں اوپن اور اسمبلی امورچلانے یا اپوزیشن کے پارلیمانی امورسے متعلق ہوتی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں