اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
پنجاب کے وزیراعلیٰ مریم نواز نے گذشتہ دنوں صوبے کے عوام کیلئے اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام متعارف کرایا تھا جس سے متعلق اپ ڈیٹ آ گئی ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اخوات کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی اور انھیں بجلی بلوں میں عوامی ریلیف اور اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں اخوت کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں لو کاسٹ ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے، جسکا ہر سال دائرہ کار بڑھایا جائیگا اور صوبے میں کم آمدن والے لوگوں کیلیے اپنی چھت کے خواب کو پورا کرینگے۔
مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام بغیر سود کے ملکی تاریخ کا پہلا بڑا پراجیکٹ ہوگا اور اس پروگرام میں تین پلان کے تحت پراجیکٹ لانچ کئے جا رہے ہیں۔دیہات میں دس مرلے تک اور شہروں میں پانچ مرلے تک پندرہ لاکھ تک قرض لے سکتے ہیں، جسکو چودہ ہزار روپے ماہانہ قسط کی صورت میں واپس کرنا ہوگا۔انھوں نے بتایا کہ بڑے شہروں میں سرکاری زمینوں پر چار منزلہ فلیٹس تعمیر کرینگے. اور یہ فلیٹ بھی قرعہ اندازی کے ذریعے آسان اقساط پر لوگوں کو فراہم کئے جائینگے۔
اسکے علاوہ پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں میں تین سے پانچ مرلے تک بھی گھر بنا کر دیئے جائینگے۔ پرائیویٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں حکومت ہر گھر کیلئے دس لاکھ تک سبسڈی دیگی. پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا بنیادی مقصد مالی طور پر کمزور طبقوں کو اپنی رہائش فراہم کرنا ہے۔ عوام کو حکومتی سبسڈیز دینگے.جبکہ منصوبے میں پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر کو فروغ دیا جائیگا.۔ اس منصوبے سے لاکھوں افراد کو روزگار بھی ملے گا۔