کراچی والوں کیلئے بری خبر آگئی
شہر قائد میں طوفان اسنیٰ کا خطرہ ٹلتے ہی خلیج بنگال میں دوسرا سسٹم بننے لگا ہے۔محکمہ موسمیات کے انجم نذیر کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرتے ہوئے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے،3 تا 4 روز میں اس کے اثرات بھارتی گجرات پر اثرانداز ہونگے.انجم نذیر نے بتایا کہ ڈپریشن کے اثرات پاکستان کی ساحلی پٹی پر ہونگے یا نہیں، یہ کہنا قبل از وقت ہے تاہم تین تاچار روز بعد اسکی پیش گوئی کی جاسکے گی۔
خیال رہے کہ کراچی میں طوفان اسنیٰ کا خطرہ ٹل گیا ہے جبکہ بحیرہ عرب کےشمال مشرق میں موجود سمندری طوفان کا فاصلہ مذید بڑھ کر2سو 30 کلومیٹر ہوگیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کا فاصلہ بلوچستان کے ساحلی مقام اورماڑہ سے 1 سو 80 کلومیٹر اور گوادرسے 3سو کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران طوفان مزید مغرب کی جانب بڑھا ہے اور یہ مزید مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھیگا.انھوں نے بتایا کہ جنوبی اور مغربی سندھ میں مون سون کی معتدل ہوائیں داخل ہورہی ہیں جسکی وجہ سے کراچی میں آج مطلع ابرآلود رہنے اور تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کے چند مقامات پرموسلادھاربارشیں ہوسکتی ہیں