بجلی بلوں میں عوام کو ملنے والے ریلیف کی تفصیلات سامنے آگئیں

بجلی بلوں میں عوام کو ملنے والے ریلیف کی تفصیلات سامنے آگئیں

بجلی بلوں میں عوام کو ملنے والے ریلیف کی تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بجلی بلوں میں عوام کو ملنے والے ریلیف کی تفصیلات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں 2سو 1 تا 5 سو یونٹ تک کے بجلی صارفین کو چودہ روپے یونٹ کمی کا ریلیف پہنچنے لگا ہے، فیصل آباد، گوجرانوالہ،لاہور، ملتان، اسلام آباد کی بجلی کمپنیوں کے صارفین کو ریلیف دیا گیا، مجموعی طور پرپینتیس (35)لاکھ 16 ہزار 877 بجلی صارفین کو ریلیف دیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ شہباز شریف نے 1 سے 2سو یونٹ والے بجلی صارفین کو پچاس ارب روپےکا ریلیف دیا جب کہ مریم نواز نے مشکل معاشی حالات میں بھی ناممکن کام ممکن کر دکھایا، عوام کو مزید ریلیف بھی دینگے.صوبائی وزیر کا کہنا تھا نواز شریف دور کی روٹی، بجلی کو پاکستان تحریک انصاف حکومت نے مھنگا کیا، ہم سستا کر رہے ہیں،

آئی ایم ایف کی پاکستان کو دوبارہ ضرورت بانی پاکستان تحریک انصاف کی معاشی تباہی کی وجہ سے پڑی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا 5 چوں کمپنیوں کی جانب سے ریلیف والے بلوں کی پرنٹنگ اور ترسیل کاعمل جاری ہے، لاہور الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے آٹھ لاکھ چالیس ہزار صارفین کو ریلیف دیا گیا جبکہ ملتان الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے چھ لاکھ 53 ہزار 883 صارفین کو ریلیف ملا۔انھوں نے بتایا کہ فیصل آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے پانچ لاکھ چھ ہزار 139 صارفین کو ریلیف ملا،

گوجرانوالہ الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے ساتھ لاکھ 31 ہزار 3سو5 صارفین اور اسلام آباد الیکڑک سپلائی کارپوریشن کے ساتھ لاکھ 85 ہزار 550 صارفین کو ریلیف ملا۔پنجاب کی سینیئر وزیر کا کہنا تھا صفر سے دو سو یونٹ استعمال کرنیوالے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینگے. اور دو سو 1 سے پانچ سو یونٹ والے صارفین کو بلاسود سولر سسٹم آسان اقساط پر ملے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں