وزیرداخلہ کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

وزیرداخلہ کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی ہاوس بلوچستان آمد ہوئی، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات میں بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کیےگئےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دھشت گردی کے حالیہ واقعات کی پرزور مذمت ،دونوں رہنماؤں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شھداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی،

وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شھداء کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار ، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، بلوچستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے،امن و امان یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان دکھ میں ہے ،مصعوم لوگوں کو اذیت ہوئی ہے اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ آئے ہیں ، ہماری فورس نے ڈٹ کر دھشتگردوں کا مقابلہ کیا، دھشتگرد تلاش کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائینگے،جو کچھ ہوا ہم غمگین ہیں ملکر سدباب کرینگے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں