سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن،25 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن،25 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن،25 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے پچیس خوارج کو جہنم واصل کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز خیبر کے ضلع تیراہ میں فتنہ الخوارج اور نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس پر مبنی ان کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ افراد کو بڑے دھچکے لگے ہیں،

بیس اگست 2024 سے کیے جانیوالے ان جرات مندانہ اور انتہائی کامیاب IBOs کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے ابتک 25 خوارج کو جہنم واصل کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران خارجی سرغنہ ابوذر صدام کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ گیارہ خوارج زخمی ہوئے ہیں، تاہم آپریشن کے دوران چار بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان ملک سے دھشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں