ایک سال کے اندر بجلی کی قیمتوں میں کمی نظر آئیگی، وزیر توانائی

ایک سال کے اندر بجلی کی قیمتوں میں کمی نظر آئیگی، وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ صارفین کو پری پیڈ میٹرز مہیا کرنے کی ضرورت ہے، ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نظر آئیگی۔ملتان میں میپکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیرِ غور ہے۔ جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتا ہے، بالکل اسی طرح بجلی کا میٹر بھی ملنا چاہیے۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ریلیف کو عام آدمی تک پہنچایا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بات چیت کر رہے ہیں۔ 45 ارب کا ریلیف ہرصارف تک پہنچایا جائیگا.

انھوں نے کہا کہ کمپنیوں کو اختیار ہوگا کہ چاہے کسی کو رکھیں یا نکالیں، ہمیں رزلٹ چاہیے۔ بجلی کی چوری ختم کرنے پر کمپنیوں کو فری ہینڈ دیں گے۔ سختی سے ہدایت کی ہے ایک یونٹ کی غلطی بھی قابل برداشت نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی چوری اسٹیٹ اور عوام کیلئے برداشت کے قابل نہیں ہے، کوشش کر رہے ہیں اس سال چوری کے نقصانات کم ہوں۔ میپکو ریجن میں 15.6 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے، اسے ختم کرنا ہدف ہے، ہم نئے بورڈز کے ذریعے کمپنی میں صارف کو بہتر عزت دینگے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں