ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی ایک اور بس کو حادثہ

ایران میں پاکستانی زائرین کو لیجانے والی ایک اور بس کو حادثہ

ایران میں پاکستانی زائرین کو لیجانے والی ایک اور بس کو حادثہ

ایران میں پاکستانی زائرین کو لیجانے والی بس کا ٹرک سے تصادم ہو گیا، جسکے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہو گئے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے امام حسینؓ کے چہلم کے حوالے سے پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کیلئے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے کے مطابق 1 بس صوبہ فارس کے شہر نیریز اور صوبہ کرمان کے سرجان کے درمیان مرکزی سڑک پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جسکے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہو گئے۔یہ نہیں بتایا کہ بس میں کتنے افراد سوار تھے۔

ارنا نے فارس ٹریفک پولیس کے 1 عہدیدار کرنل عبدل ہاشم کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ بریکس میں ’تکنیکی خرابی، اور ڈرائیور کی ،گاڑی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پیش آیا۔دریں اثنا، نچی چینل نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی زائرین کو لیجانے والی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار پاکستانی زائرین شہید اور تیس زخمی ہوگئے۔1 ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا سڑک حادثہ تھا، جس میں پاکستانی زائرین جاں بحق ہوئے، اس سے قبل اکیس(21) اگست کو ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،

جسکے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ایران سے عراق جانیوالی زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 53 زائرین سوار تھے۔حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار بس کو موڑ پر الٹنے کے بعد کئی فٹ تک گھسٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، حادثہ مبینہ طور پر بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں