بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے: سکیورٹی فورسز کا مؤثر جواب، بارہ دہشتگرد ہلاک
صوبہ بلوچستان میں دھشتگردانہ حملوں کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سکیورٹی آپریشن جاری ہیں، اب تک متعدد کارروائیوں کے نتیجے میں بارہ دھشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور متعدد دہشتگرد زخمی ہیں۔سکیورٹی فورسز کیجانب سے دھشت گردوں کے خاتمے تک سکیورٹی آپریشن جاری رکھے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے،
گزشتہ رات دھشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے اِن حملوں کا مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک بارہ دھشتگردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے اور متعدد زخمی ہیں۔ تاہم، دھشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی آپریشن جاری رہیگا.دوسری جانب، اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھشت گردوں نے مختلف مقامات پر حملے کیے۔ لیویز حکام کے مطابق، مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں لیویز تھانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،
حملے کے بعد کوئٹہ کراچی ہائی وے ٹریفک کے لیے معطل کردی گئی ہے۔صوبہ بلوچستان کے علاقے قلات میں بھی دہشتگردی کا ایک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت دس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاہم، علاقے کو کلیئر کرنے اور ملزمان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔