بلوچستان کے مون سون سے متا ثر تین ریلوے ٹریک بحال
بلوچستان میں کون کونسے ریلوے ٹریک مون سون کی بارشوں سے متاثر ہونے والے کئی ریلوے ٹریک بحال ہوگئےہیں -ریلوے زرائع کے مطابق اب تک جو پل بحال ہوئے ہیں ان میں کوئٹہ چمن ریلوے سیکشن، کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن،اور سبی ہرنائی ریلوے سیکشن شامل ہیں- توار پاکستان کے پاس موجود تفصیلات کے مطابق آج رات تک ریلوے لائین کا کام مکمل کر لیا جائے گا-
کوئٹہ چمن ریلوے سیکشن
کوئٹہ ٹو چمنٹریک کی مرمت کا کام مکمل کردیا گیا ،- یہ سیکشن گذشتہ ہفتے مون سون کی بارشوں کی وجہ سے متاذر ہوا تھا-بارشون کے باعث کوئٹہ چمن ریلوے سیکشن پر ریلوے پٹری کئی مقامات پر بہہ گئی تھی جسکے بعد کوئٹہ چمن ٹرین سروس کو معطل کر دیا گیا تھا.
کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن
کوئٹہ ٹو چمن ریلوے ٹریک کا کام بھی مکمل کردیا گیا ہے.یہ ٹریک بھی کچھ دن قبل سیلابی ریلہ نوشکی کے قریب ٹریک بہا کر لے گیا تھا جبکہ ریلوے لائن پر شگاف پڑنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی.
سبی ہرنائی ریلوے سیکشن
سبی ہرنائی ریلوے سیکشن پر بھی کام کو مکمل کرکے ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے.ریلوے حکام کے مطابق چند دن قبل مون سون بارشوں کے باعث سبی ہرنائی ریلوے سیکشن 21 جولائی سے بند پڑا ہوا تھا – اس سیکشن کی از سر نو تعمیر پر ریلوے نے ایک سال قبل تقریباً 4 ارب روپے خرچ کیے تھے۔