کچے میں پولیس اہلکاروں پر حملہ، آئی جی پنجاب میدان میں آگئے،اہم بیا ن جاری

کچے میں پولیس اہلکاروں پر حملہ، آئی جی پنجاب میدان میں آگئے

کچے میں پولیس اہلکاروں پر حملہ، آئی جی پنجاب میدان میں آگئے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے ڈاکوؤں کے حملے میں ہمارا بھاری نقصان ہوا تاہم جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہم بدلہ ضرور لینگے، ڈاکٹر عثمان انور کا شیخ زید ہسپتال کے باہر میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا گزشتہ روز کا واقع محکمہ پولیس کا بھاری نقصان ہے، پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، ایک ڈاکو کو ہلاک اور پانچ زخمی کر دیے۔انکا کہنا تھا سندھ پولیس بھی ہمارے ساتھ ہے، ڈی آئی جی سکھر آئے ہوئے ہیں،

ہمارا بھاری نقصان ہوا لیکن ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔آئی جی پنچاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کچے کے علاقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بند بنائے گئے، چوکیاں بنیں، بلٹ پروف بکتر بند گاڑیاں دی گئیں، پولیس کے جوانوں کےساتھ ساتھ مکینوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، کچے میں 20 کیمپ اور چوکیاں قائم کرنے کا مقصد نوگو ایریا ختم کرنا ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کچے میں بارش کے باعث پولیس کی گاڑیاں پھنسیں اور ڈاکوؤں نے موقع کا فائدہ اٹھایا، موسمی حالات کی وجہ سے پھنس جانے کو ناکامی قرار نہیں دے سکتے، بدلہ ضرور لینگے،انھوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں ہونے والے آپریشن میں ابتک 65 ڈاکوؤں ہلاک اور سو سے زائد زخمی کیے گئے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ، علاقے کو ڈاکوؤں سے کلیئر کرنے تک آپریشن جاری رہیگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں