وزیرِ اعظم کی پولیس کے قافلے پر ڈاکؤوں کے حملے کی شدید مذمت، فوری کارروائی کا حکم

وزیرِ اعظم کی پولیس کے قافلے پر ڈاکؤوں کے حملے کی شدید مذمت، فوری کارروائی کا حکم

وزیرِ اعظم کی پولیس کے قافلے پر ڈاکؤوں کے حملے کی شدید مذمت، فوری کارروائی کا حکم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے رحیم یار خان میں پولیس کے قافلے پر ڈاکؤوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی ۔ وزیرِ اعظم نے حملے میں پولیس کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا، اور شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ شہباز شریف نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی، کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں. وزیرِ اعظم نے کچے کے علاقے میں حملہ آوروں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت کی، ساتھ ہی حملے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر جرائم جرائم پیشہ افراد اور تخریب کاروں کا سد باب کرتے ہیں. مجھ سمیت پوری قوم پولیس کے بہادر اور فرض شناس افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں