کے پی پولیس اہلکاروں کے سیاسی ریلی کیساتھ صوبے سے باہر جانے پر پابندی عائد

کے پی پولیس اہلکاروں کے سیاسی ریلی کیساتھ صوبے سے باہر جانے پر پابندی عائد

کے پی کے پولیس اہلکاروں کے سیاسی ریلی کیساتھ صوبے سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء کیساتھ ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکاروں کے سیاسی ریلی کیساتھ صوبے سے باہر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے پابندی پی ٹی آئی ریلی کے پیش نظر لگائی اور ہدایت کی کہ اہلکار کسی وزیر، اراکین اسمبلی کے ساتھ سیاسی ریلی میں صوبے سے باہر نہیں جائینگے.اس حوالے سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری کے پی کے احکامات کی روشنی میں انسپکٹرز جنرل آف پولیس کے پی کیطرف سے یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار کسی سیاسی یا عوامی اجتماع کی حفاظت کیلئے صوبے سے باہر نہیں جائیگا.

حفاظتی فرائض پر مامور عملہ اور اہلکار متعلقہ وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی اور صوبے کے اندر دیگر انتظامی تقرریوں کے احکامات کی تعمیل کرنیکے پابند ہیں۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا پولیس نے چینی شہریوں کو صوبے میں داخل ہونے سے روکنے کی بھی وضاحت کردی، کے پی پولیس کا کہنا ہے کہ چین کے سائیکلوں پر سوار سیاحوں کو بغیر این او سی کے خیبرپختونخوا میں داخلے سے روکا گیا، وہ پنجاب سے نوشہرہ اور پھر پشاور میں داخل ہونیکے خواہش مند تھے، تاہم این او سی نہ ہونیکی وجہ سے خیبرآباد کے مقام پر چینی سیاحوں کو سائیکلوں کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا کیوں کہ صوبے میں وزارت داخلہ سے اجازت لینے کے بعد ہی غیر ملکیوں کو نقل حرکت پر داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے، چینی سائیکل سواروں کو صورت حال سے آگاہ کرنے کے بعد بحفاظت پولیس اسکواڈ کے ساتھ اسلام آباد بھجوایا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں