اٹک،اسکول وین پر فائرنگ، دو بچیاں جاں بحق
اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں نامعلوم افراد نے اسکول وین پر فائرنگ ہوئی جسکے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق و زخمی بچوں کو اسفند یار ولی ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی عمریں پانچ سال دس سال کے درمیان ہیں جبکہ فائرنگ سے وین کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔
پنجاب کے سی ایم مریم نواز نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظھار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت کی ہے۔صدر مملکت آصف زرداری نے بھی اسکول وین پرفائرنگ کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اور شرمناک فعل ہے، ذمے داران کیخلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی .وزیراعظم نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا .وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،وزیراعظم نے مزید کہا کہ معصوم بچوں پر اس طرح کا حملہ انتہائی ظالمانہ اور سفاکانہ عمل ہے : وزیراعظم نے زمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی