سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانیوالےکیلئے حکومت کا بڑا اعلان

سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانیوالےکیلئے حکومت کا بڑا اعلان

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانیوالے ایکسویٹر ڈرائیور کیلئے ملازمت کا اعلان کیا ہے۔بلوچستان ریڈ کریسنٹ بلوچستان چیپٹر کے چیئرمین ولی خان اچکزئی اور وائس چیئرمین موسیٰ جان اچکزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے درخواست کی کہ قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانیوالے ایکسویٹر ڈرائیورمحب اللہ کیلئے ملازمت کا اعلان کیا جائے ۔وزیر اعلیٰ نے محب اللہ کو بہادری و مہارت سے1 خاندان کو بچانے پر اس کیلئے پی ڈی ایم اے میں ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نےبھی ایکسویٹر ڈرائیور محب اللہ کوتعریفی سرٹیفکیٹ اورانعام دیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں