واٹس ایپ صارفین کیلئے دو نئے دلچسپ اور کارآمد فیچرز متعارف

واٹس ایپ صارفین کیلئے دو نئے دلچسپ اور کارآمد فیچرز متعارف

واٹس ایپ میں دو نئے بہترین فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کیلئے کارآمد ثابت ہونگے.نئے واٹس ایپ فیچر میں 1 صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی سے متعلق ہے جب کہ دوسرا اسٹیٹس پر اپنے جذبات کے اظہار میں مدد فراہم کریگا.خیال رہے کہ واٹس ایپ کو دو ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور بیشتر افراد اس ایپ میں نامعلوم اکاؤنٹس کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات سے پریشان رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ نے صارفین کے تحفظ اور پرائیویسی کیلئے 1 بہترین فیچر متعارف کرایا ہے۔بلاک ان نون اکاؤنٹ میسجز نامی یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے وٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین نامعلوم اکاؤنٹس کی جانب سے بھیجے جانے والے میسجز کو بلاک کرسکیں گے۔ یہ فیچر خودکار طور پر اس وقت نامعلوم اکاؤنٹس کے میسجز بلاک کردیگا جب انکی تعداد ایک مخصوص حد سے زیادہ ہو جائیگی.رپورٹ کے مطابق ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو یہ بیٹا ورژن استعمال کرنیوالے صارفین کو بھی دستیاب نہیں،

اس لئے یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کیلئے متعارف کرایا جائیگا.دوسرا فیچر اسٹیٹس ایپ ڈیٹس پر کوئیک ری ایکشن کا ہے۔ یہ فیچر بھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے وٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جب آپ کسی اسٹیٹس کو دیکھیں گے تو ریپلائی ٹیکسٹ باکس کے برابر میں ہارٹ کی شکل کے بٹن پر کلک کرکے آپ اسے لائیک کرسکیں گے۔ جب کوئی صارفین آپ کے اسٹیٹس پر ری ایکٹ کریگا.تو انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح آپ اسے اسٹیٹس ویورز لسٹ میں دیکھ سکیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں