مہانڈری میں پہاڑ کا حصہ سرک کر دریائے کنہار میں گرگیا

مانسہرہ کے علاقے مہانڈری میں پہاڑ کا حصہ سرک کر دریائے کنہار میں گرگیا، جس سے پہاڑ کے اوپر موجود بستی کے مکانوں میں دراڑیں پڑگئیں اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔خوفزدہ علاقہ مکین حادثے کے ںعد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔پہاڑ دریائے کنہار میں گرنے سے جھیل بننے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔مہانڈری میں اٹھارہ روز قبل آنے والے سیلاب سے بنی جھیل کے بند کو بھی نہیں توڑا جاسکا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں