دوسو یونٹس استعمال کرنیوالے بجلی صارفین کیلئے بری خبر
نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں5 سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو بلوں میں فی یونٹ چودہ روپے رعایت دی جائیگی. شہباز شریف نے بھی پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی اس حوالے سے کہا کہ نواز شریف عوام کی فلاح کیلئے کام کرتے ہیں۔تاہم پنجاب حکومت کی جانب فی یونٹ14روپے کا ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ہی ملے گا، جب کہ 201 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالوں کو یہ ریلیف نہیں ملے گا، کیوں کہ ان کیلئے بجلی مہنگی ہی نہیں کی گئی۔پنجاب حکومت کے اعلان کردہ ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق2 سو ایک سے 5 سو یونٹس تک استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے اگست اور ستمبر کے بجلی بلوں میں ہوگا۔