انٹرنیٹ سپیڈ کیوں سلو ہوئی تھی؟شزہ فاطمہ نے وجہ بتادی
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے، حکومت کے امور کو ہم جلد پیپر لیس کرینگے.، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی کی برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ جون میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہمیں ساٹھ ارب سے زائد کا بجٹ دیاگیا، شہباز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا، آئی ٹی کا شعبہ وزیر اعظم کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، ڈیجیٹائزیشن نے حکومتی امور میں بہتری آئیگی.وزیر مملکت آئی ٹی کا کہنا تھا کہ رواں سال آئی ٹی برآمدات تین ارب روپے سے تجاوز کر گئیں، ان بچوں اور بچیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس ہدف کے حصول کو ممکن بنایا، پاکستان نے پہلی دفعہ اے آئی میٹا کے مقابلوں میں حصہ لیا، ملک میں 2سو50 ای سینٹر کھولنے جارہے ہیں، معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے نیشنل کمیشن کا قیام عمل میں لائینگے.
شزہ فاطمہ نے کہا کہ دس ہزار بچوں کو ڈنگ پروگرام کے ذریعے مختلف سکلز کی تربیت فراہم کی جائیں گی، ڈنگ سکلز کی اہمیت آنے والے کئی سالوں تک رہیگی، اس سال بیس سے زائد ٹیکنالوجی پارک کو فروغ دینگے، آئی ٹی کے لیے خطیر رقم وزیر اعظم کے ویژن کا عکاس ہے ،
گوکل ، میٹا اور مائیکروسافٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دیں سکیں۔انکا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے، 2011 میں پنجاب میں ای روزگار سینٹرز بنائے تھے،پرائمری سکول سے بچوں کو کوڈنگ سکلز کی تربیت کا عمل شروع کرنے جارہے ہیں۔وزیر مملکت آئی ٹی نے مزید کہا کہ ہم آئی ٹی کی انڈسٹری کی سپورٹ میں کھڑے ہیں اور کھڑے رہینگے انٹرنیٹ کو نہ بند کیا گیا نہ سلو کیا گیا ، انٹر نیٹ پر دباؤ وی پی این کے استعمال کی وجہ سے آیا، اندازہ ہے انٹرنیٹ سلو ہونے سے عوام میں غم وغصہ ہے،