بلوچستان حکومت نے گندم خریداری کیلئےلیا گیا2ارب80 کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی سی پنجگور کی شہادت اور عبدالمالک بلوچ کے زخمی ہونے کے واقعہ کی مذمت کی گئی۔شاہد رند کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں صحت اور تعلیم ترجیحات تھیں جبکہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اساتذہ کی کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کی جائیں گی، اساتذہ کو جس علاقے میں بھرتی کیا جائے گا وہ کسی دوسرے ضلع میں ٹرانسفر نہیں کرا سکیں گے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں ایس بی کی وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر بلوچستان کو بھیج دی گئی ، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، گندم کی خریداری کے لیے دو ارب 80 کروڑ روپے لیے گئے قرض کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔