عوام کو گھنٹوں انتظار کروانے پر کھلاڑی سرکاری افسر پر پھٹ پڑا

عوام کو گھنٹوں انتظار کروانے پر کھلاڑی سرکاری افسر پر پھٹ پڑا

مہمان خصوصی سرکاری افسر 2 بجے وقت بتا کر ائیر کنڈیشنڈ کمروں کے مزے لیتے رہے جبکہ عوام اور کھلاڑی شدید گرمی و حبس میں ڈیڑھ بجے سے 4 بجے تک انتظار کرتے رہے۔چارسدہ میں جشن آزادی سپورٹس گالہ تقریب میں شدید گرمی میں کھلاڑیوں اور عوام کو گھنٹوں انتظار کروانے پر کھلاڑی پھٹ پڑے پہلا انعام لینے والے ایک کھلاڑی نے مہمان خصوصی ڈی ایچ او کو سرف ایکسل سے دھو کر ٹرافی اس کے سامنے زمین پر دے ماری،بے حس اور مفاد پرست افسر شاہی کے خلاف اس نوجوان کی بغاوت بارش کا پہلا قطرہ اور ساری قوم پر اس کا احسان ھے۔.

افسوس وقت کی پابندی کو مذاق بنا دیا گیا ھے اور یہ افسوس ناک صورت حال ہر تقریب ہر محکمے میں ہر جگہ ھے ۔اب ان زمینی خداؤں کے بت توڑنا ضروری ھو گیا ھے.ابھی ایک بھائیوں جیسے دوست سے بات ہوئی. “ان کے مطابق کھلاڑی کو صبر اور حوصلے سے کام لینا چاہیے تھا. اس نے زبانی جو کچھ کہہ دیا تو وہ تاخیر پر توجہ دلانے کے لیے کافی تھا.مجھے ان کی رائے اپنی نسبت زیادہ صائب لگی. لیکن پوسٹ موجود ہے اور میں آپ کی رائے بھی ضرور جاننا چاہوں گا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں