پاک وطن پر دھرتی کے مزید چار بیٹے قربان

پاک وطن پر دھرتی کے مزید چار بیٹے قربان

جنوبی وزیرستان میں خوارج اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں چار فوجی اہلکار شھید ہوگئے جب کہ چھ خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خوارج اور سیکیورٹی فورسز درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے چھ خوارج جہنم واصل ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے چار بہادر بیٹے شھید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شھداء میں نائیک رشید گل ،نائیک عرفان اللہ خان ، حوالدارنثارحسین اورسپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دجشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیاجارہا ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں