بلوچستان میں خوشحالی اور ترقی ہو تو ملک ترقی کریگا ،اسحاق ڈار

کوئٹہ (خ ن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بلوچستان میں امن وامان اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر نے دی ۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر تجارت جام کمال خان اور رکن ومی اسمبلی اعجاز خان جھکرانی بھی بریفنگ میں موجود تھے نائب وزیراعظم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہمشہ سے میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے دل کے نزدیک رہا ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں خوشحالی ور ترقی ہو تو ملک ترقی کریگا ہم سب نے مل کر بلوچستان کے مسائل کی حل کو نکالنا ہوگا یہاں امن و امان کا بہت بڑا مسلہ ہے ملک دشمن عناصر صوبے کی امن و امان برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں ایسے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ضروری ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ وزیر اعلی بلوچستان نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے اسکو حل کرنے کیلئے بھر تعاون کرینگے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے ن لیگ کی حکومت کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے جس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں اس بار چھ مہینوں میں محنت کی وجہ سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔ ۔ایسی خراب معاشی صورتحال تو اس وقت بھی نہیں دیکھیں جب 1999 پاکستان پر مختلف قسم کی پابندیاں لگی تھی۔تحریک انصاف کے حکومت نے اپنی دور کےصرف تین سالوں میں ملک کی معیشت تباہ کر دیا ملک کو قرضوں کے نیچے ڈبو دیا اتنے قرضے گزشتہ کئی دہائیوں میں بھی نہیں لئے گئے۔ جتنے ان کے دور حکومت میں لئے گئے ہیں۔جس طریقے سے ہمارے دور میں ملکی شرح نمود بڑھ رہی تھی اگر اس طرح جاری رہتی تو آج ملک دنیا کی مضبوط معیشتوں میں شمار ہوتا۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں شرح سود کی سطح 22 فصد تک بڑھائی گئی ہے جسکو کم کرنے کی ضرورت ہے 2018 میں ہم نے اسکو صرف 6 فصد تک لایا گیا۔نائب وزیراعظم نے کہامعیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اخراجات میں کمی لانا ہوگا جب ہم اس طرح کر اقدامات میں کامیاب ہوئے تو معیشت بھی تیزی سے ترقی کریگا۔درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،بلوچستان کو اس کے تمام جائز حقوق ملنے ضروری ہیں، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی صورتحال مشکل ہے تاہم مایوس نہیں پاکستان کا مستقبل روشن ہے پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے معروض وجود میں آیا، ریاست کے ساتھ جس نے غداری کی اسی دنیا میں اپنے انجام کو پہنچا، نائب وزیر اعظم نے کہا کہ وقتی معاشی مشکلات کا سامنا ہے تاہم مسلسل محنت اور پختہ عزم سے پاکستان کو ترقی کی پائیدار راہ پر گامزن کریں گے، وسیع المدتی منصوبہ بندی کے لئے جامع روڑ میپ مرتب کررہے ہیں،بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم کا پختہ بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے،اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم اور صحت کی بہتری اوکین ترجیح ہے، گورننس کی بہتری کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات لائی جاررہی ہیں،گورننس کو درست کرکے ریاست اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط تعلق قائم کریں گے، بلوچستان کے پی ایچ ڈی سائینس کے طالب علموں کے لئے دنیا کی 200 اعلٰی جامعات میں اسکالر شپ پروگرام شروع کیا گیا ہے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی سمیت محروم طبقات کے لئے خصوصی اسکالر شپ پروگرام متعارف کروارہے ہیں، پسماندگی سے جڑے صوبے کے مسائل کو یکساں ترقی کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے وفاق سے فنڈز کا اجراءانتہائی محدود سطح پر ہوتا ہے،فنڈز اجراءکی اس شرح سے آئندہ کئی دہائیوں تک منصوبوں کی تکمیل ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے وفاقی حکومت کا پختہ عزم اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاوزیراعظم جلد بلوچستان کا تفصیلی دورہ کرکے مسائل کے حل کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے،۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں