کوئٹہ :مختلف مقامات پر بم دھماکے،1 جاں بحق،6افراد زخمی

کوئٹہ :مختلف مقامات پر بم دھماکے،1 جاں بحق،6افراد زخمی

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دستی بم حملوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سکول پر پھینکا گیا دستی بم گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گیٹ کو نقصان پہنچا اسی طرح کوئٹہ کے معروف کاروباری بازار لیاقت بازار میں واقع چائنا مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص عرفان اللہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زین اللہ، حبیب الرحمن، ساگر، یوسف مسیح، شبیر زخمی ہوگئے

دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دکانوں کو شدید نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسی طرح پنجگور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم سیکورٹی فورسز کے ناکے کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ قلات اور تربت سے بھی دھماکوں کی اطلاعات ملی۔ اسی طرح خاران میں بھی سیکورٹی فورسز کی چیک پر حملے کی اطلاعات ہیں

یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ، تعلیمی اداروں، تھانے پر دستی بم کے حملے اور گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر پنجگور کے کانوائے پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاں بحق جبکہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت اب تک 13 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں تا حال پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار ان بم دھماکوں اور حملوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہے

کوئٹہ، پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، بچے سمیت 7 افراد زخمی
چالو بائوڑی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دستی بم پھٹنے سے بچے سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں پولیس کی گاڑی محفوظ رہی۔ دھماکے کے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں