پاکستان کی پولیس کی برطانیہ میں ٹریننگ کرانے پر غور
چیئر مین پی سی بی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انھیں خوشی ہوگی کہ پاکستانی پولیس افسران برطانیہ میں ٹریننگ حاصل کریں۔ محسن نقوی برطانیہ کے دورے پر برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جب کہ غیر قانونی امیگرنٹس کے سدباب کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن سے نمٹنے کیلئے باہمی اشتراک کار بڑھانا ضروری ہے، امیگریشن سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
اس دوران پاکستان کی پولیس افسران کی برطانیہ میں ٹریننگ کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ برطانوی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔چیئر مین پی سی بی محسن نقوی مزید بولے کہ تشدد پر اکسانے والوں کیلئے کوئی معافی نہیں ہونی چائیے.
ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروسز متاثر، موبائل کمپنیز نے ملبہ پی ٹی اے پر ڈال دیا