مستونگ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی سی پنجگور جاں بحق، 2 افراد زخمی

مستونگ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی سی پنجگور جاں بحق، 2 افراد زخمی

مستونگ میں ڈی سی پنجگور اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ پنجگور کے ایم پی اے رحمت صالح بلوچ کے بھائی ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک بلوچ اور حمیداللہ مینگل زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ کوئٹہ سے پنجگور جارہے تھے کہ مستونگ شہر سے 20 کلومیٹر دور کھڈکوچہ میں مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ اور ایک ایک راہ گیر حمیداللہ مینگل گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے فائرنگ سے پیٹ میں گولیاں لگنے سے ڈپٹی کمشنر پنجگور شدید زخمی ہوئے

اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مستونگ سمیع اللہ آغا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالمنان اسسٹ کمشنر مستونگ اکرم حریفال نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈی سی پنجگور اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور کو زخمی حالت میں نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیا جہاں ڈپٹی کمشنر پنجگور کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک بلوچ اورراہ گیر حمیداللہ مینگل کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا جبکہ ڈپٹی کمیشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی لاش ضروری کاروائی کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں صوبائی حکومت ان کی لاش ہیلی کاپٹر کے ذریعے آبائی علاقہ کیچ ( تربت ) روانہ کرینگے علاوہ ازیں عینی شاہدین کے مطابق کھڈکوچہ میں مسلح آوروں کی تعداد 15 کے قریب تھے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مستونگ میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت.
وزیرِ اعظم کا حملے میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار.
وزیرِ اعظم کی شہید کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا.
وزیرِ اعظم کی واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا اور متعلقہ حکام کو انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت.
واقعے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے. وزیرِ اعظم
ضلعی انتظامیہ کے افسران خطرے کے باوجود اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض کی انجام دہی کرتے ہیں. وزیرِ اعظم

Author

اپنا تبصرہ لکھیں