پیرس اولمپکس کا دھوم دھام سے اختتام، جانیے اختتامی تقریب کی خاص بات

پیرس اولمپکس کا دھوم دھام سے اختتام، جانیے اختتامی تقریب کی خاص بات

پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں بھی گولڈ میڈلسٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم کا خصوصی ذکر کیا گیا۔قومی ہیروارشد ندیم نے جیولین تھرور کے مقابلے میں 92.97کی ریکارڈ تھرو کی تھی اور پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اکیلے شخص نے ملک کیلئے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔پچھلے روز اولمپک اسٹیڈیم میں پیرس اولمپکس کا اختتام رنگارنگ تقریب کیساتھ کیا گیا جس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اہلیہ سمیت شریک ہوئے۔اسٹیڈ ڈی فرانس میں ہونیوالی رنگا رنگ تقریب میں مختلف ممالک کے ایتھلیٹس اپنے ملک کا پرچم تھامے شریک ہوئے،

مارچ پاسٹ کیا اور اختتامی تقریب میں دستوں کا مارچ پاسٹ کیا گیا جب کہ پاکستان کی نمائندگی ایتھلیٹ فائقہ ریاض نے کی۔ تقریب میں کمنٹیٹرز نے پاکستانی ہیرو اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا خصوصی ذکر کیا ۔اسکے بعد اختتامی تقریب میں سینکڑوں فنکاروں نے دلکش پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، جس دوران شائقین کیساتھ ساتھ ایتھلیٹس بھی خوب محظوظ ہوئے۔تقریب میں ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نے اسٹیڈیم کی چھت سے منفرد انٹری دی اور اولمپکس فیلگ کیساتھ روانہ ہوگئے۔آخر میں تھامس بیخ کے پیرس اولمپکس کے باقاعدہ اختتام کے اعلان کیساتھ اولمپک مشعل کو بجھا دیا گیا اور دلکش آتش بازی کیساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں