احسن اقبال کا جرنیلوں اور ججوں کے بارے میں بڑا انکشاف؟
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا کہ چند ججوں اور جرنیلوں نے اپنی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو پاکستان پر مسلط کردیا۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ہر شعبے میں بہت گنجائش ہے، پاکستان نے اگر آگے بڑھنا ہے تو برآمدات میں اضافہ کرنا پڑیگا. وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان 1زرعی ملک ہے،
زراعت کے شعبے سے اربوں ڈالر کی برآمدات سے اپنے وسائل میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چند جرنیلوں اور ججوں نے اپنی بیگمات اور بچوں کے کہنے پر ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا تھا۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، مختلف صوبوں سے تاجروں کو نمائندگی کا موقع دیں گے۔ بجلی کے بلوں کا بحران ہمیں ورثے میں ملا ہے،
حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، قوم کو بجلی بلوں کے بحران سے نکالیں گے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے تمغہ جیتا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے چلنا ہے جیسے ارشد ندیم نے پاکستان کے پرچم کو بلند کیا ہے، ارشد ندیم سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے تمغہ جیتا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔