پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم کو کیا انعامات ملینگے؟
پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کیلیے انعامات کی برسات ہوچکی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر انکی فین فالوئنگ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالے ارشد ندیم کے لیے،صوبائی حکومتوں حکومت پاکستان، ، اداکاروں سمیت کئی شخصیات نے انعامات دینے کا اعلان کیا جب کہ اسپانسرز کی بڑی تعداد بھی اولمپئین کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہے۔تاریخ ساز کامیابی پر ان کے لیے اسپانسرز کی جانب سے بھی آفر آنا شروع ہوگئیں،۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشنز نے بھی اعلان کررکھا ہے وہ 2024 پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو50000ڈالر انعام دیگی.سندھ حکومت نے ارشد ندیم کیلئے پانچ کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا جب کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ارشد ندیم کے نام سے کراچی میں اسپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا۔
پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے ارشد ندیم کے لیے بیس(20)لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا جب کہ قومی ہیرو کو گورنر ہاؤس مدعو بھی کیا۔حکومت پنجاب نے ہیرو ارشد ندیم کیلئے دس کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے ان کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی دعویٰ کیا۔سکھر کے میئر نے ارشد ندیم کو سونے کا تاج پہنانے کا اعلان کیا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اولمپئین ارشد ندیم کے لیے بیس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے دس لاکھ روپے رقم بطورِ انعام نقد رقم دینے کا وعدہ کیا۔نجی ٹی وی چینل کے مالک سلمان اقبال نے اپارٹمنٹ دینے،
کرکٹر احمد شہزاد نے دس لاکھ، نجی ٹی وی چینل نے بھی دس لاکھ جب کہ پاکستان گیس اینڈ آئل نے زندگی بھر کے لیے مفت پیٹرول دینے کا اعلان کررکھا ہے۔کراچی پریس کلب نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو کراچی پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے اپنا آخری مرتبہ آٹھ اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کیساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جب کہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔