آمنہ بلوچ وزیر خارجہ مقرر

گریڈ 22 کی افسر آمنہ بلوچ کو وزیر خارجہ مقرر کیا جائے گا، جو ڈاکٹر سائرس سجاد قاضی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ لیں گی۔ آمنہ بلوچ 11 ستمبر کو اپنے فرائض سنبھالیں گی۔ ذرائع کے مطابق، وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر تقرریاں ہونے والی ہیں-

دلچسپ بات یہ ہے کہ آمنہ بلوچ ایک ماہ میں دوسری خاتون ہیں جو وفاقی سیکریٹری کے عہدہ پرتعینات ہو رہی ہیں –

فارن آفس کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کو فرانس میں پاکستان کی سفیر مقرر کیا جا رہا ہے، جہاں وہ عاصم افتخار احمد کی جگہ لیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی تقرریوں کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں