آصف مرچنٹ پاکستان میں کسی جرم میں ملوث نہیں اور نہ ہی کرمنل ریکارڈ ہے: سی ٹی ڈی

آصف مرچنٹ پاکستان میں کسی جرم میں ملوث نہیں اور نہ ہی کرمنل ریکارڈ ہے: سی ٹی ڈی ذرائع

امریکی سرزمین پر قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار پاکستانی شھری آصف مرچنٹ کے حوالے سے مقامی اداروں نے بھی تحقیقات شروع کر دی ۔آصف مرچنٹ کراچی کے شہری ہیں ہے اور اس حوالے سے سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف رضا مرچنٹ کا کراچی میں ابتک کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور نہ ہی انکے پاکستان میں کسی جرم میں ملوث ہونے کا پتا چلا ہے۔اس حوالے سے دیگر تحقیقاتی ادارے بھی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ آصف رضا مرچنٹ ولد حبیب مرچنٹ اٹھارہ مئی 1978کو پیدا ہوئے ، وہ شادی شدہ اور 2 بچوں کے والد ہیں۔ امریکا میں 1 سیاستدان یا حکومتی عہدیدار کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار ہونیوالے پاکستانی آصف رضا مرچنٹ پاکستان میں انکم ٹیکس فائلر ہیں۔پاکستان میں ایف بی آر کے ریکارڈ میں انکا شمار ایکٹو فائلر لسٹ میں ہے،انکے بارے میں اطلاعات ہیں کہ بظاہر انکا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا ہے، انھوں نے ایک نجی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں