سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،اعظم نزیر تارڑ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ اور وزیر قانون پنجاب صہیب احمد ملک نے ملاقات کی ہے جس میں پنجاب میں کورٹ فیس کے اضافے کے معاملے پر غور کیا گیا ،نقل فارم اور وکالت نامہ پر فیس میں اضافے پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کورٹ فیس کا معاملہ طے ہونے کے بعد پنجاب کابینہ میں پیش کیا جائیگا.مسئلہ کا حل جلد از جلد کیا جائیگا. ،صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ان کے سامنے رکھیں گے،ملاقات کے دوران پاکستان بار کونسل کے رکن احسن بھون، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چوہدری بابر وحید اور صدر ملتان ہائی کورٹ بار سجاد میتلہ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور مشاورتی عمل میں تجاویز پیش کیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں