عمران خان سےڈیل کے معاملےپررانا ثنااللہ نےبڑابیان دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کیساتھ کوئی ڈیل کا معاملہ زیر غور نہیں۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن آمد پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جانے والی نہیں، افواہیں ہمیشہ گردش کرتی رہتی ہیں، زیادہ فکر کی ضرورت نہیں۔سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کیلئے سب جماعتیں آگے بڑھ کر مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں،

بجلی کے مسئلے پر حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بجلی کے بلوں پر کمی لائی جائے۔انکا مزید کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ آئی پی پیز کو دینے والے پیسوں سے جان چھڑائیں، 2018ء میں ایک نیا پراجیکٹ لانچ کرکے ترقی کا پہیہ روکا گیا، 12 بارہ سال سے فیڈریشن میں بیٹھے لوگوں کی کارکردگی زیرو ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وفاقی اور پنجاب کی حکومت کو نوازشریف کی رہنمائی حاصل ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تیس مار خان ہے، میٹنگ میں کچھ اور مؤقف رکھتا ہے اور پبلک میں کچھ اور، جن معاملات میں کے پی حکومت کو وفاق کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے وہ ہو رہا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں