جسکی سوچ بلوچستان کو کمزور کرنا ہے انہیں آزاد نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعلیٰ سرفرا بگٹی
کوئٹہ(م ڈ) وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ جس کی سوچ بلوچستان کو کمزور کرنا ہے انہیں ہم آزاد نہیں چھوڑ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی میں نہیں بلکہ شہدا کی فیملیز ہیں، شہدا ہمیں سال کے ہر روز یاد رہتے سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سی سازشیں کی گئیں لیکن دہشتگردی کی فالٹ لائنز کا قوم نے بھرپور دفاع کیا، بلوچستان میں ماضی میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا گیا
اور ہم نے اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لیا وزیر اعلیٰ بلوچستا ن نے کہا کہ بلوچستان میں مذہب اور قوم پرستی کے ذریعے دہشت گردی پھیلائی گئی، دہشتگردی کی تھریٹ کیلئے ہماری پولیس اور لیویز کافی ہے۔ بندوق اٹھانے والوں کا آمنے سامنے مقابلہ کیا جائے پر امن احتجاج کے نام پر عام شہریوں کو اغوا کیا گیا، خواتین کو ڈھال بنا کر بلوچستان کی روایات کو پامال کیا گیا لیکن یہ لڑائی صرف پولیس کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے۔
قوم پرستی کے نام پر عوام کی سوچ میں اس طرح کی چیزیں ڈالی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے شہدا خوش قسمت ہیں جن کا خون اس ملک کے لیے گرا، شہدا کے لواحقین کیلئے حکومت ہر اقدام کرے گی، اس ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے اور پاکستان ہمیشہ قائم رہے گا۔