مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی اور کراچی دھرنا جاری

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی اور کراچی دھرنا جاری

مہنگی بجلی، ہوشربا ٹیکسز اور مہنگائی کیخلاف لیاقت باغ چوک مری روڈ پر جماعت اسلامی کا دھرنا دس ویں روز بھی جاری ہے۔

راولپنڈی میں بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے موسم خوشگوار ہے، ناشتے میں نان اور گرم گرم حلوے سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔

لیاقت بلوچ پریس کانفرنس میں آئند لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک نہ صرف دھرنا جاری رہے گا بلکہ اسے ملک گیر سطح تک پھیلایا جا سکتا ہے۔

کراچی میں بھی جماعت اسلامی کے تحت گورنر ہاؤس کے باہر دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے، مطالبات کی منظوری تک دونوں شہروں میں دھرنے جاری رہیں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں