وفاقی کابینہ کا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

کابینہ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لانیکا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ایجنڈا جزوی طور پر منظور کر لیا گیا۔وزیراعظم نے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ واشگاف الفاظ میں اظھار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ سربرہ حماس اسماعیل ہنیہ کی شھادت فلسطینیوں کی آزادی کے خواب کو مزید جلا بخشے گی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔یاد رہے کہ3روز قبل الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جسے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنیکا حکم دیا تھا.آئندہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل آٹھ اراکین کی اکثریت سے منظور کیا جب کہ مخالفت میں چار ووٹ آئے اور شاہدہ اختر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔بل میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں