پاک سوزوکی نے افغانستان اور بنگلہ دیش کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دیں

پاک سوزوکی نے افغانستان اور بنگلہ دیش کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کر دیں

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے افغانستان اور بنگلہ دیش کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کردیئے.اس بات کا انکشاف پاکستان میں آٹو مینوفیکچرنگ کے سفر میں اہم سنگ میل کرنے کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران کیا گیا۔اپنے خیر مقدمی خطاب میں پاک سوزوکی کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز شفیق احمد شیخ نے شکریہ ادا کیا اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم، ای ڈی بی کے سی ای او خدا بخش اور منیجنگ ڈائریکٹر اور پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا سمیت دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

یاد رہے کہ پچھلے روز ہی آئی ایم سی (انڈس موٹر کمپنی) نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان میں گاڑیاں بنا کر انکی برآمدات کا آغاز کردیا تھا،کمپنی کی جانب سے یہ اعلان اپنے پورٹ قاسم اتھارٹی میں موجود مینوفیچرنگ پلانٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا تھا۔اس موقع پر وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اپنے ایک بیان میں زور دیکر کہا کہ پاکستان کی معروف کمپنیوں میں سے ایک انڈس موٹر کو برآمدات میں حصہ ڈالتے ہوئے دیکھنا باعث فخر ہے۔وفاقی حکومت کی آٹو موٹیو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2021-26ء پالیسی کا مقصد مقامی پرزوں اور گاڑیوں کی برآمد کی حوصلہ افزائی کرکے آٹو موٹیو سیکٹر کو فروغ دینا ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں