لاہور میں 357 ملی میٹر کی بارش نے 44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لاہور میں موسلادھار بارش سے 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ لاہورکے مختلف علاقوں میں پانچ(5) گھنٹوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں نشترٹاؤن، لکشمی چوک،تاج پورہ،جوہر ٹاؤن میں بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔واسا کے مطابق 44برسوں میں آج سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ پر 3 سو 57 ملی میٹر جب کہ نشتر ٹاؤن میں 299 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔واسا کا بتانا ہے کہ لکشمی چوک میں 2 سو 11، تاجپورہ میں 2 سو 40 اورجوہر ٹاؤن میں 2 سو 70ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ چھ اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہورکے علاقے تاج پورہ میں بارش کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ شہر کے تین بڑے اسپتالوں کے مختلف وارڈز میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، میواسپتال سروسز اور جنرل اسپتال میں مریض اور لواحقین پریشان ہیں۔مریضوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کےدونوں وزرائےصحت میں سےکسی نے ابھی تک نوٹس نہیں لیا،خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر میں سےکوئی نہیں پہنچا۔علاوہ ازیں شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہے جب کہ 288فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ترجمان لیسکو کا بتانا ہے کہ لیسکو فیلڈ اسٹاف کی جانب سے بجلی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے ‘پیرس ‘ لاہور میں بارش کا پانی ہی پانی، تصویری جھلکیاں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں