اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیسے کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیسے کیا گیا؟جانیے

اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیسے کیا گیا؟جانیے

سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ پر حملے کی تفصیلات سامنے آگئی،اسماعیل ہانیہ کو دوسرے ملک سے داغے گئے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایران کے میڈیا نے سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ پر حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حماس رہنما کو شمالی تھران میں میزائل حملے میں نشانہ بنایاگیا، انکو رات کےدو بجےنشانہ بنایاگیا۔
ایران کے میڈیا کا کہنا تھا کہ سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ تہران میں سابق فوجیوں کےخصوصی ہیڈکوارٹرمیں مقیم تھے،سربراہ حماس کو دوسرے ملک سے داغے گئے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
حماس نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا انکے سربراہ اسرائیل کے حملے میں شھید ہوئے، وہ ان دنوں ایران کے صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران میں مقیم تھے۔واضح رہے غزہ جنگ کے دوران حماس کے سربراہ کے خاندان کے درجنوں افراد شھید ہوچکے ہیں، جن میں ان کے بیٹے ،بھائی بہو پوتے پوتیاں بھی شامل ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں