پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگی
دنیا کی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات میں بہت بڑی کمی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 1 اگست سے پٹرولیم مصنوعات گیارہ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔اگلے پندرہ روز کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں گیارہ روپے تک کمی متوقع ہے۔اسی طرح، مٹی کا تیل پانچ روپے 84 پیسے تک فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔پچھلے دس روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین آج کریگا.شہباز شریف کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
د