بجلی کی قیمت میں کمی ہونے کا امکان
دریائی پانی میں اضافہ ہونے کے بعد اب بجلی فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ۔دستاویزات کے مطابق جون 2024 میں پانی سے بجلی کی مجموعی پیداوارمیں 4اعشاریہ 17(4.17فی صد) اضافہ ہوا، جسکی وجہ سے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں ستر (70) پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے بجلی صارفین کو نو ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملیگا.دستاویز کے مطابق جولائی میں ملنےوالےبلوں میں فی یونٹ ایف سی اےدو روپے63پیسےہوگا،پن بجلی کامجموعی پیداوارمیں حصہ4.17فی صدبڑھ گیا، مئی میں پن بجلی30.96فی صد،جون میں35.13فی صد ہوگئی ہے ،جون 2024 میں تیرہ ارب 45 کروڑ 90 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی،مئی کیلئے نیپرا نے فی یونٹ ایف سی اے تین روپے تین پیسےکی وصولی کی اجازت دی تھی۔