وزیراعظم نے چئیر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،وزیراعظم نے ملک بھر جاری میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی مزید تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی.اور وزیراعظم نے چئیر مین این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹس ، آزاد جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور گلگت بلتستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے روابط مزید بہتر کرنے بھی ہدایت کی
بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر ہونے والی شاہراہوں اور سڑکوں کو بحال کرنے کے حوالے سے تیز تر اقدامات کی ہدایت بھی کی .وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں علاج معالجے کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان بشمول ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی .وزیراعظم نے مون سون بارشوں اور اس کے تناظر میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا. جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا بارشوں کے نتیجے میں ہوئے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی