بھارت میں سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ ، گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا

بھارت میں سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ ، گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا

انڈین ریاست کیرالہ میں بارش اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔کیرالہ میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث پہاڑ سے مٹی کا ایک بڑا تودا گائوں پر گر گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے پورا گاؤں ملیا میٹ ہو گیا۔مٹی کے تودے تلے درجنوں گھر دبنے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اب بھی ملبے میں 100 کے قریب افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔مٹی کے تودے میں گاڑیاں اور مویشی بھی دب گئے، دریائے چلیار کے سیلابی ریلے میں بھی بہت سی گاڑیاں اور افراد کے بہہ جانے کی اطلاعات ہیں ، سیلابی ریلے کی زد میں آ کر ایک پُل بھی ٹوٹ گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں