کسی بھی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے ،ضیاءلانگو
گوادرمیں وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو کے زیرصدارت امن وامان اور احتجاج کے حوالے سے اہم اجلاس ہوااجلاس میں ڈپٹی کمشنر حمودلراحمن، ڈی آئی مکران رینج ڈاکٹرفرحان زاہد ڈی آئی جی نصیرآباد رینج ایاز بلوچ،اے ڈی سی گوادر سربلندکھوسہ اے سی گوادر جواد زہری سمیت دیگر حکام شریک ہوئے اجلاس میں گوادر کی مجموعی صورتحال پر تفیصلی بریفنگ دی گئی کہ کچھ عناصر قانون ہاتھ میں لیکرامن وامان سبوتاژ کرنا چاہتے تھے جن کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی کے دوران 20سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیاوزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ گوادر میں تمام مظاہرین منتشر ہوگئے،
حالات معمول پر آگئے ہیں،گوادر کے حالات کنٹرول کرنے پر تمام ادارے مبارک باد کے مستحق ہیںکچھ شرپسند عناصر گوادر کے حالات خراب کرنا چاہتے تھے جس میں انہیں مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑاآئین پاکستان کے مطابق بات چیت کے لیے تیار ہیںکسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے بلوچستان کی قبائلی روایات کے مطابق خواتین کو قدر،عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے خواتین سے یہی اپیل اور امید ہے کہ کسی بھی احتجاج کے دوران عزت واحترام کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑےاحتجاج کے دوران فورسز کے ساتھ اپنی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے رویہ اختیار کیا جائے ایسے کسی عمل کا اجازت نہیں دے سکتے کہ احتجاج کی آڑ میں ریاستی رٹ کو چیلنج،سرکاری املاک کو نقصان اورعام عوام کو تکلیف دی جائے