بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبر
وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف کی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے، اگلے دو سے تین ماہ میں چار پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کر دینگے اویس لغاری نے نے بتایا کہ چین کے ساتھ قرضوں کی ری پروفائلنگ سے آٹھ ارب ڈالر کا فائدہ ہو گا، جس سے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف ملیگا.
خیال رہے چین امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے 3 پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر تبدیل کرنے پر رضا مند ہو گیا، امپورٹڈ کوئلے پر چلنے والی چین کے یہ تینوں پاور پلانٹس مہنگی ترین بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان پلانٹس میں 1320 میگاواٹ کا ساہیوال، 1320 میگاواٹ کا حب اور 1320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم پاور پلانٹ شامل ہیں۔دونوں ممالک کے حکام میں امپورٹڈ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے معاملات کو آگے بڑھانے کا طریقہ کار بھی طے پا گیا ہے، تینوں پاور پلانٹس کی کنورشن اور ری پروفائلنگ کے متعلق پاکستان اور چینی حکام کی ملاقاتیں جاری رہینگے