اب ماہانہ کوڑا ٹیکس بھی دینا ہوگا

 اب ماہانہ کوڑا ٹیکس بھی دینا ہوگا

پاکستانی عوام کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ، اب شہریوں اور کاروباری افراد سے ماہانہ کوڑا ٹیکس بھی وصول کی جائیگا.۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے صوبے میں کوڑا ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی ، کابینہ کی منظوری کے بعد ٹیکس دیہی اور شہری علاقوں کے گھروں اور کاروباری مقامات پر لگایا جائے گا۔دیہی علاقوں میں پانچ مرلہ کے گھر پر بیس(20) روپے، دس مرلہ سے ایک کنال کے گھر پرچالیس (40)روپے، دیہات میں چھوٹے کاروبار، دکانوں پر 3سو روپے، درمیانے درجے کے کاروبار پر 7 سوروپے جبکہ بڑے کاروبار پر ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا جائے گا۔شہری آبادی میں پانچ مرلہ گھر پر تین سو روپے، دس مرلہ سے ایک کینال کے گھر پر پانچ سو سے دو ہزار روپے اور ایک کینال سے بڑے گھر پر پانچ ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا جائیگا.۔اسکے علاوہ شہروں میں چھوٹے کاروبار پر 5 سوروپے، درمیانے پر ہزار روپے جبکہ بڑے کاروبار پر3 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا جائیگا.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں