دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی دفترِ خارجہ آمد

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کیلئے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ دفترِ خارجہ پہنچ گئیں۔پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ دفتر خارجہ پہنچیں تو اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ نے ابتدائی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے دورے پر آنیوالی سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سال میں پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے دولت مشترکہ میں اہم کردار ادا کیا، دولت مشترکہ کی اقدار کے فروغ میں پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کا کردار لائق تحسین ہے۔اسحق ڈار نے کہا کہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کا دورۂ پاکستان اور دولت مشترکہ کے مضبوط تعلقات کے لیے ان کے عزم کا عکاس ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ 2022ء کے سیلاب میں سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ کا تعاون اور کوششیں اہمیت کی حامل تھیں۔نائب وزیراعظم ے ملاقات میں دولت مشترکہ کے پاکستان سے غیر متزلزل تعاون پر سیکریٹری جنرل کا شکریہ بھی ادا کیا۔اُنھوں نے کہا کہ پاکستان رکن کی حیثیت سے دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے، ، ہم ازبکستان پاکستان ریلوے رابطوں پر بات کر رہے ہیں، ہم تاجکستان اور دیگر ممالک سے رابطوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ،یہ عالمی چیلنجز کے پیش نظر شراکت داری کو فروغ دینے کا اہم پلیٹ فارم ہے، پاکستان دولت مشترکہ کے پلیٹ سے علاقائی رابطوں کو فروغ دیگا.
اسحق ڈار نے کہا کہ ریاستی تعلقات کے اصولوں کو برقرار رکھنے میں بھی دولت مشترکہ کا کردار اہم ہے، رکن ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے دولت مشترکہ کو کردار ادا کرنا چاہیے اور اقوام کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے دباؤ ڈالنا چاہئیے .انھوں نے کہا کہ ہم نے سیکریٹری جنرل کو دولت مشترکہ کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے لیے پاکستان کے عزم کا یقین دلایا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تعلیم، نوجوانوں کے امور اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششوں میں پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی شراکتداری کو سراہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کا علاقائی روابط اور تجارت کا ویژن دولت مشترکہ کے ایجنڈے سے ہم آہنگ ہے، تجارتی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے فروغ میں تعاون پر سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ کے مشکور ہیں۔ پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کو نکھارنے کے لیے دولتِ مشترکہ کیساتھ منسلک رہیگا.وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ترقیاتی اہداف کے حصول میں دولت مشترکہ کیساتھ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے کہا کہ ہم بھول نہیں سکتے کہ سیلاب نے پاکستان میں 20 لاکھ لوگوں کو بے گھر کیا تھا۔اُنھوں نے بتایا کہ ہم نوجوانوں کیلئے بھی کام کررہے ہیں، ہمارے پاس بہت کچھ کرنے کو باقی ہے، ہم دولت مشترکہ کو دنیا کے اہم مسائل کے حل کا پلیٹ فارم سمجھتے ہیں، دولت مشترکہ میں 2.7 ارب لوگ ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں