سپاہی شبیر بلوچ گوادر میں ہجوم کے حملے میں شہید

سپاہی شبیر بلوچ گوادر میں ہجوم کے حملے میں شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نام نہاد بلوچ راجی موچی کی آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے گوادر ضلع میں سیکیورٹی فرائض پر مامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ سپاہی شبیر بلوچ کی عمر: 30 سال جو ڈسٹرکٹ سبی کا رہائشی تھا اور ایک افسر سمیت سولہ فوجی شہید ہوئے۔جبکہ آئی ایس پی آر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کی جانب سے غیر قانونی پرتشدد مارچ کی ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کے لیے جعلی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔سیکورٹی فورسز نے اشتعال انگیزی کے باوجود غیر ضروری شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ہجوم کی پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، پرسکون اور پرامن رہیں اور امن و امان برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں