سرکاری ملازمتوں میں خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی بڑھانا ہوگی ، صدر مملکت

سرکاری ملازمتوں میں خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی بڑھانا ہوگی ، صدر مملکت

اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سینئر ممبر اکبر حسین درانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران صدر مملکت نے خواتین اور اقلیتوں کی معاشرے کے مرکزی دھارے میں شمولیت بڑھانے پر زور دیا. صدر مملکت نے کہا کہ کمیشن ملازمت کیلئے درست شخص کے انتخاب کیلئے جدید طریقہ کار پر غور کرے ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن سول سروس میں بھرتی کا عمل مزید بہتر بنائے ،

مزید تفیصلات کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ کمیشن پر سرکاری ملازمین کی بھرتی کی اہم ذمہ داری عائد ہے، موثر اور شفاف بھرتی کے عمل سے اہل اور باصلاحیت سرکاری ملازمین کے انتخاب میں مدد ملے گی، صدر مملکت نے جدید ٹیکنالوجی اور نئے طریقوں خصوصاً کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹنگ سے بھرتی کا عمل مزید موثر اور شفاف بنانے کی ضرورت پر زور دیا. تحریری امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنے والے امیدواران کو منصفانہ طور پر جانچا جائے ، اکبر حسین درانی نے صدر مملکت کو سرکاری ملازمین کی بھرتی میں کمیشن کے کردار بارے آگاہ کیا
اورا نہوں نے کمیشن کو درپیش بعض مسائل پر بھی روشنی ڈالی صدر مملکت نے وفد کو مسائل کے حل ، بھرتی کا نظام بہتر بنانے میں اپنے تعاون اور رہنمائی کا یقین دلایا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں