وزیراعظم کی جانب سے کیپٹن محمد سرور شہید کے 76ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت

وزیراعظم کی جانب سے کیپٹن محمد سرور شہید کے 76ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت

وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر کیپٹن محمد سرور شھید کے 76ویں یومِ شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن محمد سرور شھید نے 1948ء کی جنگ میں جرات و بہادری کی مثال سے جامِ شہادت نوش کیا، انہوں نے آئندہ نسلوں کیلیے مادرِ وطن سے وفا کی لازوال مثال قائم کی۔ پی ایم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن سرور شھید نشان حیدر کا یومِ شھادت پوری قوم کو اپنے شھداء کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پاکستانی قوم ملکی دفاع کیلیے افواجِ پاکستان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ انکا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان کے افسران و جوان ملک کے دفاع کیلیے عظیم قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دے رہے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شھداء اور انکے اہلِ خانہ پر فخر ہے، قوم ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر افواجِ پاکستان کے افسران و جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں